پنجاب گورنمنٹ
آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال میں میٹا کی مہارت سے استفادہ کریں گے، وزیر اعظم
20 Aug 2024
20 Aug 2024
(لاہور نیوز) وزیر اعظم سے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کی لیڈنگ کمپنی میٹا کے وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال میں میٹا کی مہارت سے استفادہ کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبوں میں بے پناہ استعداد موجود ہے ۔
ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے ریکارڈ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے حوالے سے میٹا کی مہارت سے استفادہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم کی متعلقہ حکام کو میٹا کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے تمام مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔