اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب نے اپنے وسائل سے بلوں میں ریلیف دیا، وفاق نے حصہ نہیں ڈالا، شہباز شریف

20 Aug 2024
20 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے بجلی صارفین کو ریلیف دیا، وفاق نے حصہ نہیں ڈالا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں ملک میں شدید بارشیں ہوئی ہیں، سیلابی ریلوں سے جانی نقصان ہوا، پی ڈی ایم اے اور صوبائی حکومتوں نے معاملات کو کنٹرول کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں کیں۔

انہوں نے  مزید کہا کہ پچھلے 3 سال کے مقابلے میں مہنگائی کم ترین سطح پر ہے، مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آگئی ہے، چیلنجز بہت زیادہ ہیں، مہنگائی مزید کم کرنی ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہو چکا ہے، ریونیو کا ہدف ساڑھے 13 کھرب تک لے کر گئے، شہباز شریف نے کہا کہ پاور سیکٹر میں نقصانات کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا کام کر رہے ہیں، پی ایس ڈی پی میں 50 ارب کٹوتی کر کے 3 ماہ کے لیے گھریلو صارفین کو ریلیف دیا، 86 فیصد گھریلو صارفین ریلیف سے مستفید ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب نے 200 سے 500 یونٹ تک صارفین کو ریلیف دیا، پنجاب نے ترقیاتی فنڈ سے 45 ارب روپے مختص کیے، پنجاب کے ریلیف میں وفاق نے کوئی حصہ نہیں ڈالا، پنجاب نے اپنے عوام کو تحفہ دیا ہے، باقی صوبے بھی اپنےعوام کو ریلیف دے سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کچھ لوگوں سے ایسی باتیں سننے کو ملیں جن پر افسوس ہوا، ریلیف کے معاملے پر سیاست سے گریز کرنا چاہئے، پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کے وقار کو نقصان پہنچایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے