اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلی پنجاب کی راجن پور میں سیلاب متاثرین سے ملاقات

20 Aug 2024
20 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سیلاب متاثرین کی مدد کی نگرانی کے لئے راجن پور پہنچ گئیں جہاں انہوں نے ہیلی کاپٹر پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا اور کہا کہ امداد و بحالی کی خود نگرانی کروں گی۔

مریم نوز شریف نے تحصیل فاضل پور میں حاجی پور گاﺅں کا دورہ کے موقع پر سیلاب متاثرہ خاندانوں اور ان کے بچوں سے ملاقات کی، متاثرین سے انتظامات اور دیگر سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

 وزیراعلی پنجاب نے سیلاب متاثرین کے کھانے پینے کے انتظامات دیکھے اور سیلاب متاثرین کے لئے میڈیکل کیمپ، ادویات اور طبی عملے کی فراہمی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔

وزیراعلی نے متاثرین سیلاب کے لئے قائم ہیلتھ کیمپ کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے خود نگرانی کر رہی ہوں، وزیراعلی پنجاب وبائی امراض اور بیماریوں سے بچانے کے لئے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے