اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رواں مالی سال 8500 ارب روپے قرض لینے کا پلان تیار کر لیا: وزارت خزانہ

20 Aug 2024
20 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال 25-2024 کے دوران 8500 ارب روپے قرض لینے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال میں 92 فیصد قرض مقامی ذرائع اور 8 فیصد بیرونی ذرائع سے حاصل کیا جائے گا، مقامی ذرائع سے قرض حاصل کرنے کیلئے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز، اجارہ سکوک جاری کیا جائے گا۔

مقامی فنانسنگ کیلئے 3 ماہ، 6 ماہ اور 12 ماہ کیلئے شارٹ ٹرم کیلئے ٹی بلز کا اجرا نہیں کیا جائے گا، رواں مالی سال کے دوران حکومت مرکزی بینک سے کوئی قرض نہیں لے گی۔

کلائمٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس پروگرام کے تحت اے ڈی بی 40 کروڑ ڈالر قرض لیا جائے گا، وومن انکلوسیو فنانس پروگرام کے تحت اے ڈی بی سے 10 کروڑ ڈالر قرض لیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن پروگرام کے تحت 30 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا جائے گا، رواں مالی سال 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کا کمرشل قرض حاصل کیا جائے گا۔

عالمی مارکیٹ میں گرین بانڈز اور چائنیز مارکیٹ میں پانڈا بانڈز جاری کرنے کا پلان بنایا گیا ہے، چائنیز مارکیٹ میں رواں مالی سال 30 کروڑ ڈالر کا بانڈز ایشو کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق 1039 ارب بیرونی قرضوں پر سود ادائیگیاں اور 8736 ارب مقامی قرضوں پر خرچ ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے