اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پیپلزپارٹی کو یقین کیوں نہیں آرہا سندھ میں ان کی حکومت ہے،مریم کی نہیں:عظمیٰ بخاری

20 Aug 2024
20 Aug 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو یقین کیوں نہیں آرہا کہ پچھلے 16 سال سے سندھ میں ان کی حکومت ہے، مریم نواز کی نہیں۔

پی پی رہنما شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے اپنے صوبے کے فنڈز سے پنجاب کے لوگوں کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا ہے، پنجاب میں مریم نواز کی حکومت ہے ظاہر ہے وہ یہاں ہی لوگوں کو ریلیف دے سکتی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر سندھ میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت ہوتی تو آج مریم نواز سندھ کے لوگوں کو بھی یہ ریلیف دیتیں، وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا اس بات کا پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ کو بھی علم ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تنقید برائے تنقید اور الزام برائے الزام کی سیاست سے نکل آئیں، اگر آپ کو خدمت کا موقع ملا ہے تو عوام کی خدمت کریں، مریم نواز تو پنجاب کی خدمت کریں گی اس سے ان کو کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ گزشتہ 7 ماہ سے تحریک انصاف مریم نواز کے ہر عوام دوست اقدام پر تنقید کر رہی ہے، اب پیپلز پارٹی بھی پنجاب کے عوام سے اس قدر تعصب کا مظاہرہ کرے گی یہ سوچا نہیں تھا، پیپلز پارٹی تحریک انصاف کی بی ٹیم کا رول کب سے ادا کرنے لگ گئی؟

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ نے پہلے بھی پاکستان سے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا تھا، اب بھی مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکالے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے