اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایک ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 33.64 فیصد کا اضافہ

20 Aug 2024
20 Aug 2024

(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ مالی سال کے پہلے ماہ میں آئی ٹی برآمدات کی ترسیلات 286 ملین ڈالرتک پہنچ گئی ہیں۔

گزشتہ روز وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے پہلے مہینہ میں آئی ٹی برآمدات کی ترسیلات 286 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں، آئی ٹی برآمدات میں گذشتہ مالی سال جولائی کے مقابلے میں 33.64 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ مالی سال جولائی میں آئی ٹی برآمد ات 214 ملین ڈالرز رہیں، موجودہ حکومت آئی ٹی بر آمدات کے اضافہ کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی توجہ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی پر مرکوز ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت اور ایس آئی ایف سی کی معاونت سے وزارت آئی ٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے