اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک بھر میں بیٹری چارجنگ سٹیشنز کے قیام کے معیار کا مسودہ تیار

20 Aug 2024
20 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاور ڈویژن نے الیکٹرک گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور الیکٹرک رکشہ کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھا لیا، پاور ڈویژن نے ملک بھر میں بیٹری چارجنگ سٹیشنز کے قیام کے معیار کا مسودہ تیار کر لیا۔

پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق چارجنگ سٹیشنز کو سستی بجلی فراہم کرنے پر غور ہو رہا ہے، وفاقی وزیراویس لغاری نے کہا کہ چارجنگ سٹیشنز کا قیام عالمی معیارکے مطابق عمل میں لایا جائے گا، تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مسودہ جلد پاور ڈویژن سے منظور کرایا جائے گا۔

وفاقی وزیراویس لغاری نے کہا کہ چارجنگ سٹیشن کے لیے بجلی کے کنکشنز ترجیجی بنیاد پر دیئے جائیں گے، چارجنگ سٹیشن کے لیے بجلی کی سپلائی اور وولٹیج کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے پٹرول پرچلنے والی گاڑیوں کےاخراجات میں خاطر خواہ کمی ہو گی، اقدامات کے نفاذ سے پاکستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

اویس لغاری نے کہا کہ چارجنگ بیٹریز کی ٹیسٹنگ کیلئے معیاری ٹیسٹنگ سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے