اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فائروال اور انٹرنیٹ سپیڈ کم ہونے سے آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات متاثر ہو رہی ہیں: وزیر تجارت

20 Aug 2024
20 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ فائروال اور انٹرنیٹ سپیڈ کم ہونے کے باعث آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات متاثر ہو رہی ہیں۔

جواد حنیف خان کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات متاثر ہونے کا معاملہ وفاقی کابینہ میں اٹھایا جائے گا۔

وزیر تجارت نے کہا کہ مالی سال 2029 تک برآمدات کا ہدف 60 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا، پیداواری لاگت، پالیسی ریٹ میں کمی، ٹیرف میں کمی کے ذریعے برآمدات کو بڑھایا جائے گا، برآمدات بڑھانے کیلئے خلیجی ممالک سمیت دیگر ممالک سے سرمایہ کاری لائی جائے گی۔

جام کمال نے کہا کہ چائنہ کی انڈسٹری کی ریلوکیشن، روس، گلف ممالک کی سرمایہ کاری کو کیش کرایا جائے گا، ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ٹریڈ پروموشن اور ٹریڈ آفیسرز کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کا پلان وزیراعظم کے معاشی پلان کا حصہ ہے، برآمدات 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے 4 ٹیئرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

وزیر تجارت نے کہا کہ صنعتوں کو خطے کے دیگر ممالک میں 7 سے 8 فیصد پالیسی ریٹ پر قرض مل رہا ہے، برآمدات بڑھانے کیلئے ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز میں زمین لانگ ٹرم کیلئے لیز پر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 600 ٹیرف لائن پر گزشتہ بجٹ میں ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی عائد کی گئی جس پر نظرثانی کی جا رہی ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں ہونے کے باعث متعدد رعایتیں فراہم نہیں کی جاسکتیں۔

قائمہ کمیٹی نے ٹیرف پالیسی بورڈ کی تجاویز اور برآمدات بڑھانے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ 48 فیصد ریونیو درآمدات پر منحصر ہے جبکہ ایکسپورٹ گروتھ بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے