20 Aug 2024
(لاہور نیوز) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فاسٹ باؤلر تسکین احمد پاکستان کیخلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق تسکین احمد کو پاکستان شاہینز کے خلاف دوسرے 4 روزہ میچ کے لیے بنگلا دیش اے کے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، تسکین احمد پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
تسکین احمد نے گزشتہ سال جون کے بعد کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا، تسکین احمد کو ریڈبال کرکٹ میں ردھم میں لانے کے لیے بنگلا دیش اے کے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔