اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فیصل آباد: 100 سے زائد انڈسٹریز بند، لاکھوں افراد بے روزگار ہو گئے، ایس ایم تنویر

19 Aug 2024
19 Aug 2024

(لاہور نیوز) ایس ایم تنویر نے کہا ہے فیصل آباد میں 100 سے زائد انڈسٹریز بند ہونے سے لاکھوں افراد بے روز گار ہو گئے ہیں۔

سربراہ یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم تنویر  نے کہا کہ اس کی وجہ ایک ہی ہے جو ہم کئی مہینوں سے چیخ رہے ہیں، آپ مہنگی بجلی دیں گے تو ہم کام کیسے کریں گے؟

انہوں نے کہا کہ ہم جمعہ والے دن فیصل آباد جا رہے ہیں، وہاں کی قیادت کے ساتھ مل کر قوم سے بات کریں گے، حکومت کو خدا کا واسطہ ہے آئی پی پیز کے مسائل کو حل کریں۔

ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کے فیصل آباد کی سب سے پرانی انڈسٹری بھی بند ہو گئی ہے،  روز کی بنیاد پر ایک سے دو انڈسٹریز بند ہو رہی ہیں۔ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی ہم اتنی مہنگی بجلی کے ساتھ انڈسٹری کیسے چلائیں۔

یو بی جی گروپ کے سربراہ نے کہا کہ ہماری ایکسپورٹ 19 بلین ڈالر کی تھی جو اب صرف 16 بلین ڈالر رہ گئی ہے، سو سے زائد انڈسٹریز بند ہونے کا مطلب ہے لاکھوں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے