19 Aug 2024
(لاہور نیوز) پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
21 اگست سے راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ پہلی بار شان مسعود ہوم سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، ٹیسٹ سکواڈ میں شان مسعود کی قیادت میں سعود شکیل، عبداللہ شفیق اور بابر اعظم شامل ہیں جو بیٹنگ لائن اپ کو تقویت دیں گے۔
ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ اٹیک کی سربراہی شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ محمد علی، نسیم شاہ اور ابھرتے ہوئے سٹار باؤلر خرم شہزاد پیس اٹیک کو مکمل کریں گے۔
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے علاوہ آل راؤنڈر سلمان آغا کو بھی منتخب کیا گیا ہے جو واحد سپنر ہوں گے، واضح رہے کہ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے جیسن گلیسپی کا یہ پہلا میچ ہوگا۔