اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے ایڈوائزر تعینات کرنے کا فیصلہ

19 Aug 2024
19 Aug 2024

(ویب ڈیسک) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے لیے ایڈوائزر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

معاشی ٹیم نے پلان وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ شیئر کردیا جس کے مطابق  بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے ٹیکنیکل اور فنانشل ایڈوائزرآئندہ ماہ تعینات کیے جائیں گے۔

پہلے فیز میں بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی،آئیسکو ، گیپکو اور فیسکو نجکاری کے پہلے مرحلے میں شامل ہیں، ایڈوائزر تقریباً ڈیڑھ سال اسیسمنٹ کریں گے، اسیسمنٹ کے بعد رپورٹ وزارت توانائی اور وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔

ڈسکوز کی نجکاری کا پہلا مرحلہ 2026 میں شروع کیا جائے گا، آئیسکو ، گیپکو اور فیسکو کی مکمل پرائیویٹائزیشن آفر کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں لیسکو ، میپکو اور ہزارہ الیکٹرک کمپنی کی مکمل پرائیویٹائزیشن آفر کی جائے گی۔

 پیسکو، حسیکو اور سیپکو کو لانگ ٹرم کنسیشن ایگریمنٹ کے تحت دیا جائے گا جبکہ ٹیسکو اور کیسکو حکومت اپنے پاس رکھے گی، ٹیکنیکل ایڈوائزر پالیسی اور ریگولیٹری معاملات دیکھے گا، فنانشل ایڈوائزر تقسیم کار کمپنیوں کے مالی معاملات دیکھے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے