اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہمارا کوئی سٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کا نہیں ہے: محسن نقوی کا انکشاف

19 Aug 2024
19 Aug 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ ابھی ہمارا کوئی سٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کا نہیں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ! چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، میچز کی تاریخیں آگے پیچھے ہوسکتی ہیں، پی سی بی سکیورٹی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چار پانچ ماہ مشکل ہوں گے کیوں کہ گراونڈز بن رہے ہیں لیکن چیمپئنز ٹرافی سے پہلے کام مکمل کرلیا جائے گا، چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ابتدائی کام مکمل کیا جائے گا، بقیہ کام چیمپینز ٹرافی کے بعد مکمل کرلیا جائے گا۔

محسن نقوی کے مطابق خیبرپختونخوا کی حکومت سے بات چل رہی ہے، اگر وہ ہمیں سٹیڈیم دیں تو اس میں بھی کام کریں گے، نیو یارک کا سٹیڈیم بھی آخری دس دن میں مکمل ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کنسٹرکشن کا کام دن رات جاری ہے، سٹیڈیمز کی رینوویشن بہت بڑا چیلنج ہے، دنیا کے سٹیڈیمز کے برعکس پاکستان کے سٹیڈیمز غیر معیاری ہیں، ہمارے سٹیڈیم دنیا کے مقابلے میں بہت پیچھے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں نیا سٹیڈیم بنایا جائے گا، پشاور سٹیڈیم کے انتظامات کے لیے خیبر پختونخوا حکومت سے بات چل رہی ہے، ہم گراؤنڈز کی رینوویشن کے حوالے سے آئی سی سی سے رابطے میں ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی وفد کے آنے سے پہلے رینوویشن کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔

قبل ازیں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے