اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فائروال سسٹم سب سے پہلے پی ٹی آئی دور میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا، خط سامنے آگیا

19 Aug 2024
19 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاکستان میں فائر وال سسٹم لگانے کا فیصلہ سب سے پہلے پی ٹی آئی دور حکومت میں کیا گیا تھا، اس حوالے سے وزیراعظم آفس میں 2020 میں نیشنل فائر وال پر اجلاس سے متعلق خط بھی سامنے آگیا۔

وزیراعظم آفس میں 22 اکتوبر 2020 کو نیشنل فائر وال سسٹم سے متعلق اجلاس منعقد ہوا تھا، بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان نے نیشنل فائر وال سسٹم لگانے کے حوالے سے احکامات جاری کئے تھے۔

‎وزیرعظم آفس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے تحت فائر وال سسٹم لگانے کیلئے سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کو 4 نومبر 2020 کو خط لکھا تھا اور ‎خط کی کاپی چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور انٹیلی جنس ادارے کو بھی ارسال کی گئی تھی۔

‎پی ٹی آئی دور حکومت میں اس حوالے سے لکھے گئے خط کی کاپی سامنے آگئی ہے۔

سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کو لکھے گئے خط کے متن میں لکھا گیا کہ وزیراعظم کے احکامات کے مطابق ‎نیشنل فائر وال سسٹم تیار اور نصب کیا جائے، وی چیٹ کی طرز پر نیشنل سوشل میڈیا ایپلیکیشن بھی تیار کی جائے، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کیس باضابطہ منظوری کیلئے مجاز اتھارٹی کو بھجوائے۔

عمران خان کی ہدایت پر وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کئے گئے خط کے متن میں مزید لکھا گیا ہے کہ فائر وال پر فریقین کی تجاویز اور عمل درآمد کیلئے آپشنز بھی تجویز کئے جائیں، ‎وزیراعظم کے احکامات کے مطابق ٹائم لائنز اور پیش رفت رپورٹ جمع کرائی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے