اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شائقین کو بنگلادیش کیخلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی: سلمان علی آغا

19 Aug 2024
19 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ شائقین کو بنگلادیش کیخلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ جب بیٹنگ کرتا ہوں تو خود کو صرف بیٹر اور باؤلنگ کروں تو باؤلر سمجھتا ہوں، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، حتمی الیون کیا کھیلے گی اس کا فیصلہ تو ٹیم مینجمنٹ ہی کرے گی۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے کہا کہ ٹیم میں جو رول ہوتا ہے اس کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، بنگلادیش کی ٹیم سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، سیریز میں ایک اچھی ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، ٹیم کا آپس میں بہت اچھا ماحول ہے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ایسی پچز پر ہم کرکٹ کھیلتے ہیں، ہمارے لیے گھاس والی پچز نئی نہیں، ایسی پچ پر تھوڑا زیادہ ایڈجسٹ کرنا پڑے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے