19 Aug 2024
(لاہور نیوز) فاسٹ باؤلر عامر جمال کو بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے قومی سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا۔
عامر جمال کو فٹنس کلیئرنس سے مشروط سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن اب انہیں لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنی فٹنس پر کام کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ قومی فاسٹ باؤلر عامر جمال انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے کمر کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔