اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان میں پہلی بار مکسڈ مارشل آرٹس کی ایشین چیمپئن شپ کا آغاز

18 Aug 2024
18 Aug 2024

(لاہورنیوز) پاکستان میں پہلی بار مکسڈ مارشل آرٹس کی ایشین چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔

لاہور کے ڈی ایچ اے سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالی ایم ایم اے ایشین چیمپئن شپ میں 11 ممالک کی 12 ٹیموں نے شرکت کی ، افتتاحی میچ میں پاکستانی فائٹر ضیاء مشوانی نے بھارتی فائٹر کو ناک آؤٹ کر دیا، پاکستانی فائٹر نے بھارتی فائٹر کو ایک منٹ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

پہلے میچ میں ایرانی کھلاڑی مجتبیٰ نصیری نے نیپال کے یوکی اینگو کو شسکت دی جبکہ دوسرے میچ میں بحرین کے مراد گوسین نے کازکستان کے رسلان سیریکپولو کو شکست دی۔

تیسرے میچ میں پاکستان کے عباس خان نے مصر کے آدم محمد کو ہرا کر کامیابی حاصل کی جبکہ چوتھے میچ میں فلپائن کے فائٹر قرانتے نے پاکستانی فائٹر عاقب اعوان کو ناک آوٹ کردیا۔

اس موقع پر صدر پاکستان ایم ایم اے عمر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایشین چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند ہے، پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے جس کو نکھارنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔

عمر احمد نے کہا کہ حکومت پاکستان کے مشکور ہیں جنہوں نے مختلف ممالک کے فائٹرز کے ویزے جاری کئے، مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلوں سے پاکستان کے نوجوانو‍ں میں شوق پیدا ہوگا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے