اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری سے متعلق وزیرخزانہ نے لب کشائی کردی

18 Aug 2024
18 Aug 2024

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے الیکٹرک گاڑیوں کے ذریعے گرین ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہائی ٹیک برآمدات میں اضافے کا باعث ہوگا اور تجارتی خسارے میں کمی کے لیے بھی اہم قدم ہو گا۔

تفصیلات کےمطابق بین الاقوامی کار کمپنی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا کہ حکومت الیکٹرک گاڑیوں کے ذریعے گرین ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔وزیر خزانہ نے پاکستان کے مستقبل کے لیے پائیدار جدت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ نئی ملازمتوں کے مواقع اور آٹوموٹو سیکٹر میں تکنیکی ترقی کو فروغ ملے گا اور پاکستان کی برآمدی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی ابھرتی مارکیٹ ہائی ٹیک برآمدات میں اضافے کا باعث بنے گی اور تجارتی خسارے میں کمی کے لیے بھی یہ ایک اہم قدم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور صنعتی شراکت داروں کو مل کر ایسی جدت متعارف کرانی ہوگی اور اس طرح کے اقدامات سے آنے والے برسوں میں پائیدار ترقی اور استحکام میں مدد ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے