(ویب ڈیسک)جیولین تھرو مقابلے میں سلور میڈل حاصل کرنے والے بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈلسٹ پاکستانی اولمپئن ارشد ندیم کی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے بالی ووڈ اسٹار کا انتخاب کرلیا۔
پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا جیولین کے میدان میں تو سخت حریف ہیں لیکن میدان سے باہر دونوں کے درمیان دوستی کا گہرا رشتہ قائم ہے اور دونوں کھلاڑی ہی ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں۔
میڈل تقریب کے بعدارشد ندیم اور نیرج چوپڑا نے خصوصی انٹرویو دیا، جس میں اینکرنے نیرج چوپڑا سے پوچھا کہ اگر ارشد ندیم پر بائیوپک بنتی ہے تو آپ اُن کے کردار کے لیے کونسے اداکار کا انتخاب کریں گے؟
اس سوال کے جواب میں نیرج چوپڑا نے کہا کہ ارشد کے کردار کے لیے میرا انتخاب بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن ہوں گے کیونکہ اُن کا قد بھی ارشد ندیم کی طرح لمبا ہے۔نیرج چوپڑا نے کہا کہ اگر ارشد کی بائیکوپک بھارت میں بنتی تو امیتابھ بچن اپنی جوانی میں اُن کا کردار ادا کرسکتے تھے۔