اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بنگلادیش کیخلاف سیریز،کامران اکمل کا نسیم شاہ کی شمولیت پر تحفظات کا اظہار

18 Aug 2024
18 Aug 2024

(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نسیم شاہ کی شمولیت پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

رپورٹ کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈکے پوڈ کاسٹ میں فاسٹ باولر نسیم شاہ نے کیرئیر کے مشکل دور سے گزرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری واپسی اچھی نہیں تھی، اچھی کرکٹ کا مظاہرہ نہیں کرسکا، بطور ٹیم اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے۔

نسیم شاہ کے تبصرے پر کامران اکمل نے سوال اٹھایا کہ کیا ٹیم پہلے اتحاد کے ساتھ کھیلتی تھی؟ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس طرح کے بیانات عام طور پر اس وقت سامنے آتے ہیں جب ٹیم کے اندر بنیادی مسائل ہوتے ہیں۔کامران اکمل نے کہا کہ نسیم شاہ کے الفاظ کافی پریشان کن ہیں لیکن کئی مرتبہ ایک فتح ٹیم کو متحد کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ پاکستان کو بنگلادیش کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر سیریز 0-2 سے جیتنی چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز اگلے ہفتے سے ہوگا، جس کا پہلا میچ 21 اگست کو راولپنڈی اور دوسرا 30 اگست کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے