اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم

18 Aug 2024
18 Aug 2024

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت توانائی اور پاور ڈویژن کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو پاور ڈویژن کے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔

دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے ایس او پیز اور سٹیئرنگ کمیٹی کو نوٹیفائی کر دیا گیا ہے،اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی پذیرائی کے حوالے سے پیکیج تیار کیا جا رہا ہے۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام، لائن لاسز میں کمی،بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری لانا اورتوانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں بجلی کی ترسیل کی پانچ کمپنیوں میں شفاف عمل کے ذریعے نئے بورڈ چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی کی گئی ہے، امید ہے ان نئی تعیناتیوں سے ڈسکوز کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر اور سیکرٹری پاور ڈویژن کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی، انسداد بجلی چوری اور دیگر معاملات پر چاروں صوبوں کا دورہ کرنے اور صوبائی حکومتوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسداد بجلی چوری کے لئے ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ اپنائی جائے، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں موجود کرپٹ عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا اور ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعظم نے ڈسکوز کی عوامی شکایات کے ازالے کے حوالے سے کچہریوں کے نظام کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے، صوبائی حکومتوں کو انسداد بجلی چوری کے حوالے سے پولیس فورس اور تحصیلداروں کی تعداد ڈسکوز کی ضرورت کے مطابق پوری کرنے کی بھی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے بنائی گئی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس فی الفور طلب کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے