18 Aug 2024
(ویب ڈیسک) بنگلا دیشی بلے باز محمود الحسن جوئے پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے باہر ہوگئے۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیف فزیشن نے کرکٹ ویب سائٹ کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں محمود الحسن کے حوالے سے ایک ای میل موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی کمر میں چوٹ آئی ہے اور اس کے نتیجے میں انہیں 3 ہفتوں کیلئے آرام دیا جا رہا ہے۔
کمر کی چوٹ کی وجہ سے محمود الحسن پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ 30 اگست کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔