اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز کو شکست

18 Aug 2024
18 Aug 2024

(ویب ڈیسک) ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے سیمی فائنل میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پاکستان شاہینز کو 30 رنز سے شکست دے دی۔

ڈارون میں جاری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے، 57 رنز پر 3 وکٹیں گر جانے کے بعد جیک ونٹر اور ہیری میننٹی نے 73 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن کو بہتر کیا۔

جیک ونٹر نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 8 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے، انہوں نے فیصل اکرم کے ایک ہی اوور میں 5 چھکے مارے، ہیری میننٹی نے 52 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور 9 چوکے شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے تین اور فیصل اکرم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان شاہینز کی ٹیم 18.1 اوورز میں 167 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستان شاہینز کی اننگز ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پانچویں اوور تک اس کی 4 وکٹیں صرف 33 کے مجموعی سکور پر گر گئی تھیں جن میں سے صرف کپتان محمد حارث ہی 19 رنز کے ساتھ ڈبل فگرز میں آسکے تھے۔

بعد میں آنے والے بیٹرز میں عثمان خان 32 اور مبصر خان 18 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے