18 Aug 2024
(ویب ڈیسک) مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے بھارتی فائٹرز اور آفیشلز واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئے۔
13 رکنی بھارتی مکسڈ مارشل آرٹس ٹیم کا استقبال پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کے نمائندوں نے کیا۔ مہمان ٹیم کو واہگہ بارڈر سے سخت سکیورٹی حصار میں لاہور کے نجی ہوٹل منتقل کردیا گیا۔
بھارتی سکواڈ میں دو خواتین فائٹرز بھی شامل ہیں اور مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلوں کا آغاز 18 اگست سے ہوگا۔
پاکستان اور بھارتی ٹیموں کے کپتانوں رضوان علی اور شری کانت شیکھر نے سنسنی خیز مقابلوں کی امید ظاہر کی ہے۔