اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار میں معمولی بہتری آنا شروع

18 Aug 2024
18 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان بھر میں تقریباً ایک ہفتے تک انتہائی سست رفتاری کے بعد گزشتہ روز سے ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار میں معمولی بہتری آنا شروع ہوگئی۔

پاکستان میں گزشتہ ایک ماہ سے انٹرنیٹ سکیورٹی نیٹ ورک سسٹم ’فائر وال‘ کی تنصیب اور تجربات کی وجہ سے جہاں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہے، وہیں تقریباً تمام سوشل میڈیا ویب سائٹس اور ایپلی کیشن کی سروسز بھی متاثر ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) یا حکومت پاکستان نے ملک میں انٹرنیٹ کی سست رفتار پر کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا، تاہم رواں ہفتے 15 اگست کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی کو انٹرنیٹ رفتار بہتر بنانے سمیت سوشل میڈیا ایپس کی سروس بحال کرنے کی ہدایت کی تھی۔

رواں ہفتے ہی یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ ملک میں سوشل میڈیا پر بھی فائر وال کی آزمائش کا تجربہ کر لیا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی سروس اور رفتار بہتر ہونے کی توقع ہے۔

ملک بھر میں 17 اگست سے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز اور انٹرنیٹ کی رفتار میں معمولی بہتری نوٹ کی گئی، تاہم اس کے باوجود متعدد شہروں سے صارفین نے انٹرنیٹ کے سست رفتار ہونے کی شکایات کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے