اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات 27-2024 اتوار کو ہوں گے

18 Aug 2024
18 Aug 2024

(لاہور نیوز) ملک بھرمیں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات 27-2024 اتوار کو ہوں گے۔

انتخابات کے لیے ملک بھر میں کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 155 ہے، جن میں سے سندھ میں 48 جبکہ صرف کراچی میں پولنگ سٹیشنزکی تعداد 17 ہے۔

ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار ہے، مجموعی طور پر 46 سیٹوں پر 291 امیدوار مدمقابل ہیں، چیئرمین کے لئے 11 امیدوار ہیں، سینئر وائس چیئرمین کے لئے 12 امیدوار ہیں، وائس چیئرمین پنجاب کے لئے 10 امیدوار مدمقابل ہیں۔

وائس چیئرمین سندھ کے لئے 5، وائس چیئرمین خیبرپختونخوا کے لئے 10 اور وائس چیئرمین بلوچستان کے لئے 5 امیدوار ہیں۔

پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے 5 بجے تک جاری رہے گا، ووٹرز کو اپنے اصل قومی شناختی کارڈ کے ساتھ پولنگ سٹیشن آنا ہو گا۔

گورننگ باڈی کے لئے پنجاب سے 19 سیٹوں کے لئے 99 امیدوار مدمقابل ہوں گے، گورننگ باڈی کے لئے خیبرپختونخوا سے 6 سیٹوں کے لئے 45 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔

گورننگ باڈی کے لئے سندھ سے 12 سیٹوں کے لئے 77 اور بلوچستان سے 3 سیٹوں کے لئے 17 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے