اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف کا دباؤ ہے، سارا بوجھ صارفین پر ڈالیں گے: سیکرٹری توانائی

16 Aug 2024
16 Aug 2024

(لاہور نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں سیکرٹری توانائی نے آئی ایم ایف کی جانب سے دباؤ کا اقرار کر لیا۔

سیکرٹری توانائی نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ گردشی قرضے کو ہم بڑھا نہیں سکتے، آئی ایم ایف کا ہم پر بہت پریشر ہے، گردشی قرضے پر جو سود آرہا ہے وہ عوام پر پاس کرنا ہے، جو بھی آئی پی پیز کو ادائیگیاں ہوں گی عوام پر ہی بوجھ ڈالا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم اب آرام سے نہیں بیٹھ سکتے، صارفین پر ہی سارا بوجھ ڈالنا ہے، جو باتیں ممبران بجلی کے نرخوں کے بارے میں کر رہے ہیں آئی ایم ایف کے ساتھ وہی ساری باتیں ہم کرتے ہیں لیکن وہ مانتے نہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں کے الیکٹرک کی جانب سے مہنگی بجلی پیدا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔سیکرٹری پاور نے بتایا کہ کے الیکٹرک کی ساری بجلی تھرمل سے بنتی ہے، اگر کے الیکٹرک کو حکومت سبسڈی نہ دے تو ہوسکتا ہے وہاں یونٹ 80 روپے تک پہنچ جائے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سی ای او کے الیکٹرک نے بتایا ہے کہ اگر ہم ایل این جی سے بجلی پیدا کرینگے تو 40 روپے یونٹ ہوگا جیسے ہی گیس سستی ہوگی تو بجلی بھی سستی ہو جائے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے