اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستان میں ہیروئن کیسی دکھائی دینی چاہیے؟متھیرا نے اداکاری کی شوقین لڑکیوں کوبتادیا

05 Aug 2024
05 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی ماڈل و ٹی وی میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ پاکستان دُنیا کا واحد ملک ہے جہاں ایک ہیروئن کا دُبلی پتلی اور گوری چَٹّی ہونا لازمی ہے۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران متھیرا نے کہا کہ ہمارے یہاں پاکستان میں یہ عام ہے کہ کچھ نامور لوگ ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر اداکاروں کی ظاہری شخصیت پر تبصرے کرتے ہیں۔متھیرا نے کہا کہ وہ اداکاروں کی تصاویر اپنے ٹی وی شوز میں دکھا کر تبصرے کرتے ہیں کہ ان کو پتلا ہونا چاہیے، اس ہیروئن کی کمر پتلی ہونی چاہیے یا اس ہیروئن کو گوری چَٹّی ہونا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر کسی اداکار کا وزن 100 سے زائد ہے تو اُسے اپنا وزن کم کرنا چاہیے لیکن اگر کسی اداکار کا وزن نارمل ہے تو پھر لوگوں کو کوئی حق نہیں کہ وہ اُس اداکار یا اداکارہ کو زیرو سائز ہونے کا مشورہ دے۔

       متھیرا نے کہا کہ مرد اور خواتین کی جسامت مختلف ہوتی ہے، خواتین کے جسمانی مسائل بھی مردوں سے زیادہ ہوتے ہیں لیکن ہمارے یہاں مرد حضرات بڑی آسانی سے کسی بھی عورت کیلئے کہہ دیتے ہیں کہ یہ موٹی ہوگئی ہے، اسے دُبلا پتلا ہونا چاہیے۔

میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں متھیرا نے کہا کہ آج کل ہمارے یہاں لڑکے لڑکیوں نے شادی کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا ہے، اگر آپ کی شادی نہیں ہو رہی تو یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں، آپ شادی کے بغیر مر نہیں جائیں گے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے