اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بریک اپ سے متعلق جنت مرزا کے بیان پر عمر بٹ نے خاموشی توڑ دی

05 Aug 2024
05 Aug 2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا کے بریک اپ سے متعلق بیان پر ان کے سابق منگیتر عمر بٹ نے بھی خاموشی توڑ دی۔

حال ہی میں جنت مرزا نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر  گفتگو کے ساتھ ساتھ اپنے بریک سے متعلق بھی  بات کی۔

پوڈ کاسٹ کے دوران انہوں نے بریک سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں بریک اَپ کیلئے تیار نہیں تھی لیکن مجھےاس بات کی خوشی بھی ہے کہ یہ رشتہ نکاح سے پہلے ہی ختم ہوگیا کیونکہ اگر نکاح کے بعد علیحدگی ہوتی تو وہ بہت زیادہ تکلیف دہ لمحہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ  مجھے بریک اپ کا فیصلہ کرنے میں دو سال لگے، میں نے بہت سی چیزوں کو برداشت کیا لیکن ایک وقت آیا کہ میری  برداشت ختم ہوگئی، اگر کوئی میرے ساتھ غلط کرتا ہے تو میری زندگی میں اُس کیلئے کوئی جگہ نہیں۔

جنت مرزا کے بیان پر مبنی ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تو ان کے سابق منگیتر عمر بٹ بھی خاموش نہ رہ سکے اور نام لیے بغیر جنت کے بیانات پر ردعمل دے دیا۔

6

عمر بٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ "میرے والدین نے میری بہتر پرورش کی ہے اس لیے میں کسی کے بارے میں بات نہیں کرتا"۔

ٹک ٹاکر نے اپنی سٹوری میں  کسی کا نام لیے بغیر ہی دل کا حال سنایا اور جنت مرزا پر طنزیہ وار کرتےہوئے کہا کہ مجھے سستی توجہ حاصل کرنے کا شوق نہیں ہے، اللہ آپ کو خوش رکھے"۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے