عمرے سے قبل آئمہ بیگ نے ایسا کام کردیا کہ عوام نے گلوکارہ پر تنقید کے تیر چلانا شروع کردیے
(ویب ڈیسک) معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے سعودی عرب کی میوزیکل نائٹ میں پرفارمنس کے بعد اپنے عُمرے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس کی وجہ سے گلوکارہ کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں ‘جدہ سیزن’ کے تحت پاکستان اور انڈونیشیا میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس میوزیکل نائٹ میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ، بلال سعید، سونو ڈانس گروپ اور انڈونیشیا کی صف اول گلوکارہ لیڈی را را نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
ان ٹاپ گلوکاروں کی پرفارمنس دیکھنے کے لیے ہزاروں پاکستانیوں نے جدہ کی میوزیکل نائٹ میں شرکت کی۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر میوزیکل نائٹ کی ویڈیوزوائرل ہورہی ہیں جن میں آئمہ بیگ کو اپنے مقبول گانوں پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
آئمہ بیگ نے اپنے گانے مست ملنگ اور کیف و سرور سمیت دیگر گانوں پر بھی زبردست پرفارمنس دی جس نے میوزیکل نائٹ کے شرکاء کے دل جیتے۔گلوکارہ نے جہاں ایک طرف میوزیکل نائٹ میں پرفارم کیا تو وہیں دوسری جانب اُنہوں نے اس تقریب کے بعد عُمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔
اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنی چند تصاویر شیئر کیں جن میں گلوکارہ کو عُمرہ ادا کرتے اور خانہ کعبہ کو چُھوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔آئمہ بیگ کی یہ تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے اُنہیں کڑی کا تنقید کا نشانہ بنایا۔
صارفین نے گلوکارہ سے سوال کیا کہ پہلے آپ نےجدہ میں پرفارم کیا اور پھر عُمرہ کرنے پہنچ گئیں، اب یہ سب کرکے کونسا پیغام دینا چاہ رہی ہیں؟سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ عُمرہ کررہی ہیں تو براہِ کرم! اپنا موبائل فون تو چھوڑ دیں، آپ ہر ایک قدم پر اپنی تصویر لیکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیتی ہیں۔