اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار شان کی بہن کا بھائی کی جانب سے شوبز میں کام کرنے کی اجازت نہ ملنے کا انکشاف

04 Aug 2024
04 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد کی بہن زرقا شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں اُن کے بھائی اُن کے شوبز میں کام کرنے کے خلاف تھے۔

حال ہی میں زرقا شاہد نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے اپنے بھائی شان کی پرورش میں بہت اہم کردار ادا کیا ہےکیونکہ ہمارے والد بچپن میں ہی انتقال کرگئے تھے۔زرقا شاہد نے کہا کہ مجھے اپنی جوانی کے دنوں میں ماڈلنگ کرنے کا بہت شوق تھا، میں شوبز انڈسٹری بھی جوائن کرنا چاہتی تھی لیکن میرے بھائی شان نے مجھے ماڈلنگ کی اجارت نہیں دی۔

اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں شان خاندان کی لڑکیوں کے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کے شدید مخالف تھے، میں جب بھی اُن کے سامنے ماڈلنگ کی بات کرتی تھی تو وہ سخت ناراض ہوجاتے تھے۔اداکار کی بہن نے کہا کہ مجھے فلموں کام کرنے کا شوق نہیں تھا، سہیلیوں کے کہنے پر صرف ماڈلنگ کرنا چاہتی تھی لیکن میرے بھائی کو میرا شوبز میں آنا پسند نہیں تھا۔

زرقا شاہد نے کہا کہ مجھے بہت حیرت ہوتی ہے کہ میرے بھائی نے اپنی بیٹی کو فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی اجازت کیسے دی؟، اُن کی یہ سوچ کیسے تبدیل ہوئی؟اُنہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ شان نے اپنی سوچ تبدیل کرکے اپنی بیٹی کو فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی اجازت دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے