اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عمر بٹ کے ساتھ بریک اپ میں دو سال لگے: جنت مرزا

04 Aug 2024
04 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ وہ اپنے ساتھی ٹک ٹاکر اور دیرینہ دوست عمر بٹ سے بریک اپ کے لیے تیار نہیں تھیں لیکن والدین کی رضامندی سے یہ قدم اُٹھایا اور اس میں دو سال کا عرصہ لگ گیا۔

حال ہی میں جنت مرزا نے معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت نجی زندگی سے متعلق بھی گفتگو کی۔

میزبان نے ٹک ٹاکر سے عمر بٹ کے ساتھ بریک اپ سے متعلق سوال کیا جس پر جنت مرزا نے کہا کہ میں بریک اپ کے لیے تیار نہیں تھی کیونکہ یہ کافی مشکل تھا لیکن مجھے اس بات کی خوشی بھی تھی کہ یہ رشتہ نکاح سے پہلے ہی ختم ہوگیا۔

جنت مرزا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر نکاح کے بعد علیحدگی ہوتی تو وہ بہت زیادہ تکلیف دہ لمحہ ہوتا کیونکہ نکاح کے بعد طلاق ہی ہوتی ہے۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ عمر بٹ سے میری منگنی نہیں ہوئی تھی ہماری صرف بات پکی ہوئی تھی اور مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ میرا اُن کے ساتھ گزارا نہیں ہوسکتا، اسی لیے میں نے اپنے والدین کی رضامندی سے یہ رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے بریک اپ کا فیصلہ کرنے میں دو سال لگے، بہت سی چیزیں برداشت کیں لیکن پھر میں نے سوچا کہ میں ساری زندگی کیسے برداشت کروں گی، لہٰذا رشتہ ختم کرنا ہی بہترین فیصلہ ہے۔

جنت مرزا نے شادی کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اب اپنے والدین کی رضا مندی سے شادی کروں گی کیونکہ ماضی میں بہت سے مسائل دیکھ چکی ہے، اسی وجہ سے اب میری ترجیح ارینج میرج ہے۔

ٹک ٹاکر نے یہ بھی کہا کہ میں پہلے نہ سمجھ تھی، غلط چیزوں کو بھی برداشت کرتی تھی، لوگوں کو بار بار موقع دیتی تھی لیکن اب میں بڑی ہوگئی ہوں، میں اب لوگوں کو دوسرا موقع دینے کی قائل نہیں ہوں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھ میں اب برداشت ختم ہوگئی ہے، اگر کوئی میرے ساتھ غلط کرتا ہے تو میری زندگی میں اُس کی کوئی جگہ نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے