اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نادیہ خان متنازع ویب سیریز'برزخ' کے حق میں بول اٹھیں،اداکارہ کا ردعمل سامنے آگیا

03 Aug 2024
03 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے متنازع ویب سیریز ‘برزخ’ کو اپنی پسندیدہ سیریز قرار دے دیا۔

پاکستانی ہدایتکار عاصم عباسی کی جانب سے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے لیے بنائی گئی ویب سیریز ‘برزخ’ کو تیسری قسط کی نشریات کے بعد سے سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے، پاکستانی مداح سمیت کئی شوبز شخصیات بھی سیریز پر پابندی کا مطالبہ کررہی ہیں۔

مداحوں نے سیریز کے میگا اسٹار فواد خان اور صنم سعید کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘برزخ’ میں اسلامی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔اب حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطورِ تجزیہ نگار نادیہ خان نے سیریز ‘برزخ’ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

نادیہ خان نے کہا کہ پاکستانی شائقین ‘برزخ’ کو اس لیے قبول نہیں کررہے کیونکہ یہ ہمارے روز مرہ کے ڈراموں سے ہٹ کر بنائی گئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو ساس بہو، شادی، لڑائی جھگڑے اور طلاق پر مبنی ڈرامے دیکھنا پسند ہے، وہ یہ سیریز نہ دیکھیں کیونکہ اُنہیں یہ پسند نہیں آئے گی۔

اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی ہدایتکار یا رائٹرز پہلی بار ایسا پراجیکٹ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، اس سے قبل ہم نےجب بھی سسپینس سے بھرپور کوئی ڈرامہ یا فلم بنائی ہے تو اُس میں کامیابی نہیں ملی۔اُنہوں نے کہا کہ سیریز کے ڈائیلاگز، کہانی اور منظر کشی لاجواب انداز میں کی گئی ہے اور پھر فواد خان اور صنم سعید کی طویل عرصے بعد اسکرین پر ایک ساتھ واپسی نے تو ہمیں ‘برزخ’ دیکھنے پر مجبور کردیا ہے۔آخر میں نادیہ خان نے سیریز کی اچھائیاں اور برائیاں گنواتے ہوئے ‘برزخ’  کو اپنی پسندیدہ سیریز قرار دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے