اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹیوٹا کے بعد ایک اور بڑی کمپنی نے گاڑیوں کی برآمد شروع کردی

03 Aug 2024
03 Aug 2024

(ویب ڈیسک) ٹویوٹا کے بعد پاک سوزوکی نے بھی گاڑیوں کی برآمد شروع کردی۔

پاک سوزوکی نے ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث بنگلا دیش اور افغانستان کو گاڑیاں برآمد کرنا شروع کر دی ہیں۔ سوزوکی کمپنی کے سی ای او ہیروشی کاوامورا نے سوزوکی وینڈر کلسٹر ایریا کے افتتاح کے موقع پر اعلان کیا کہ کمپنی نے بنگلا دیش اورافغانستان کو گاڑیاں برآمد کرنا شروع کردی ہیں۔ پاک سوزوکی 1997 سے جاپان کو گاڑیاں اور آٹو پارٹس برآمد کررہی ہے جن میں سافٹ وئیر اور موٹر سائیکل کے اسپئیر پارٹس شامل ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرصنعت اور پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پاک سوزوکی کے مقامی سپلائرز کے نیٹ ورک کو وسعت دینا اور مقامی سپلائی چین مینجمنٹ کے ذریعے کارکردگی کو بڑھانا اور اخراجات کو کم کرنا ہے۔

پاک سوزوکی نے  پاکستان میں اپنی 2.5 ملین گاڑیوں کی پیداوار کا جشن بھی منایا اور اس سنگ میل کا سہرا ملازمین کی لگن،ایس آئی ایف سی کاوشو اور سازگار حکومتی پالیسیوں اور کسٹمرز کے اعتماد سے منسوب کیا۔ تقریب میں موجود سرکاری حکام نے پاکستان کے آٹو موٹیو سیکٹر میں پاک سوزوکی کے تعاون کو سراہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے