(لاہور نیوز) روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جون 2024 میں 10168 روشن ڈیجیٹل کھاتے کھولے گئے، مالی سال 2024 میں ایک لاکھ 26 ہزار 893 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولے گئے جس کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 7 لاکھ 12 ہزار 778 رہی۔
سٹیک بینک حکام کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جون میں 20 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے اور مالی سال 2024 میں روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 2 ارب ڈالر جمع کرائے گئے جب کہ ستمبر 2020 سے جون 2024 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں کل 8.25 ارب ڈالر جمع کرائے گئے ہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع کرائے 5.21 کروڑ ڈالر مقامی سطح پراستعمال ہوئے، اکاؤنٹس سے 1.61 ارب ڈالر نکلوائے گئے جبکہ جون 2024 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں واجب الادا ڈپازٹ 1.43 ارب ڈالر ہیں۔
واضح رہے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت بیرون ملک پاکستانی آن لائن طریقے سے بینک یا سفارتخانے جائے بغیر صرف 48 گھنٹوں میں اپنا اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں اور بیرون ملک بیٹھ کر اپنے بلز یا فیسز کی رقم جمع کروا سکتے ہیں جبکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس ہولڈرز کو دیگر بہت سی سہولیات بھی میسر ہیں۔