صاحبہ اپنے بیٹے کو فلم انڈسٹری میں کس اداکارہ کیساتھ دیکھنا چاہتی ہیں؟ریمبو کی بیوی کا بڑی خواہش کا اظہار
(ویب ڈیسک) ماضی میں پاکستانی فلم انڈسٹری کو مقبول فلمیں دینے والی اداکارہ صاحبہ نے اپنے بیٹے کے ساتھ اداکارہ ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔
پاکستانی شوبز کی مقبول جوڑی صاحبہ اور ریمبو نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔مارننگ شو کی میزبان نے ریمبو سے سوال کیا کہ اگر آپ نے مستقبل میں کوئی فلم بنائی تو آپ کن اداکاروں کو اپنی فلم میں کاسٹ کریں گے؟
اس سوال کے جواب میں ریمبو نے کہا کہ میں اپنے بڑے بیٹے احسن افضل خان کو فلم میں بطورِ ہیرو کاسٹ کروں گا اور بیٹے کے ہم عُمراداکاروں کو بھی کاسٹ کروں گا لیکن مجھے اُن کے نام معلوم نہیں۔ریمبو کی بات مکمل ہونے پر صاحبہ نے کہا کہ میں اس فلم میں ہانیہ عامر کو اپنے بیٹے کے ساتھ بطورِ ہیروئن کاسٹ کروں گی کیونکہ میرے بیٹے کی طرح ہانیہ کے چہرے پر بھی ڈمپل پڑتے ہیں۔
صاحبہ نے مزید کہا کہ مجھے ہانیہ عامر بہت پسند ہیں اورمیں ان دنوں ہانیہ اور فہد مصطفیٰ کا ڈرامہ دیکھ رہی ہوں، جو مجھے بہت پسند آرہا ہے۔