اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی

02 Aug 2024
02 Aug 2024

(ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ہونے پر محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو پہنچانے کیلئے تمام ممکنہ اقدام اٹھانے اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے اس سلسلے میں جہاں اور جتنا ممکن ہوسکے ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کرایوں میں مزید 5 فیصد کمی ٹھنڈی ہوا کا ایک جھونکا سمجھنا چاہئے۔ ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے، کچھ وقت ضرور لگ سکتا ہے مگر انشا اللہ مہنگائی میں واضح کمی نظر آئے گی۔

اس سلسلہ میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے میٹنگ کے دوران تمام متعلقہ افسران کو فیلڈ میں رہ کر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو ممکن بنانے اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کسی کو بھی عوام سے طے شدہ کرائے سے زائد رقم لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی اور ایسی زیادتی کے مرتکب ٹرانسپورٹرز کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو بس اڈوں پر نئے کرائے نامے آویزاں کرانے اور روزانہ کی بنیاد پر کرائے چیک کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے