اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کومل عزیز نے اپنے شریک حیات میں پائی جانیوالی خوبیاں بتادیں

02 Aug 2024
02 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز نے اپنے شریک حیات میں پائی جانیوالی خوبیاں بتادیں۔

حال ہی میں کومل عزیز  ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کیریئر  اور شادی سے متعلق کھل کر گفتگو کی ۔

پوڈ کاسٹ کے دوران شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ میں نے شادی سے متعلق اپنی ترجیحات طے کررکھی ہیں۔

کومل عزیز کا کہنا تھا کہ  شادی بہت اچھی چیز ہے، ہر کسی کو کرنی چاہیے اور میں بھی کروں گی لیکن فی الحال مجھے میری پسند کا لڑکا نہیں مل رہا۔

اپنے ہونیوالے شریک حیات میں پائی جانیوالی خوبیوں بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  چاہتی ہوں میرا  ہونے والا شوہر مجھ سے زیادہ پڑھا لکھا، کامیاب اور کاروباری ہو،  روحانی اور شخصی طور پر مجھ سے زیادہ بہتر ہو۔

کومل کا کہنا تھا کہ اگر میرا ہونے والا شوہر ان تمام باتوں میں مجھ سے کم ہوگا تو شاید میں اس کی اس طرح عزت نہ کرپاؤں  جس طرح شوہر کی عزت کی جانی چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ میرا  ہونے والا شوہر اچھے پیسے کماتا ہو، مجھے پرتعیش چیزیں خرید کر دینے کی طاقت رکھتا ہو، چاہے مجھے برانڈڈ پرس نہ بھی دلائے تو کوئی بات نہیں لیکن اچھی کمائی کرتا ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری خواہش ہے میرا ہونے والا شوہر مردانہ وجاہت رکھتا ہو اور مکمل لڑکا ہو، مجھےآدھے لڑکے پسند نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے