اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

قیمت میں اضافے کے باوجود مزید چینی برآمد کرنےکی سفارش

02 Aug 2024
02 Aug 2024

(ویب ڈیسک) شوگر ایڈوائزری بورڈ نے ریٹیل قیمت میں اضافےکے باوجود مزید چینی برآمد کرنےکی سفارش کردی۔

شوگر ایڈوائزری بورڈ اورکابینہ کمیٹی برائے مانیٹرنگ شوگر ایکسپورٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق شوگر ایڈوائزری  بورڈ نے ریٹیل قیمت میں اضافے کے باوجود مزید چینی برآمد کرنے کی سفارش کی۔  وفاقی وزیر رانا تنویرکی سربراہی میں شوگربورڈ نے40 ہزار ٹن مزید چینی برآمد کرنےکی سفارش کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے قیمت بڑھنے پر چینی کی برآمد فوری روکنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم شوگرایڈوائزری بورڈ نے موجودہ برآمد روکنے کے بجائے مزید چینی کی برآمد کے لیے سفارش کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق  مقررہ  بینچ مارک  سے چینی کی ریٹیل قیمت 2.56  روپےفی کلوبڑھ چکی ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق  چینی کی ریٹیل پرائس مقررہ  بینچ مارک سے 11جولائی کو ہی زیادہ ہوگئی تھی، چینی کی ریٹیل قیمت میں 11 جولائی 2024 کے بعد سے مسلسل اضافہ  ہو رہا ہے، چینی کی ریٹیل قیمت 29 جولائی کو مقررہ  بینچ  مارک سے 2.56 وپے کلو بڑھ چکی ہے، ای سی سی نےچینی کی فی کلو ریٹیل پرائس کا بینچ مارک145 روپے 15 پیسے مقرر کیا تھا جبکہ چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت147 روپے 71  پیسے تک پہنچ چکی ہے۔

دوسری جانب شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ  چینی کی ریٹیل قیمتوں سے شوگر ملز مالکان کا کوئی تعلق نہیں، چینی کی ایکس مل قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دی تھی۔ کابینہ کے فیصلے کے مطابق ریٹیل یا ایکس مل قیمت بڑھنے پر چینی کی برآمد روک دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے