02 Aug 2024
(لاہور نیوز)پنجاب حکومت نے ملک کا سب سے بڑا شریمپ فارم قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔
حکومتی پلان کے تحت پنجاب میں پہلی بارایک ہزار ایکڑ پر 100 ٹن سے زائد شریمپ فارمنگ کی جائے گی جبکہ شریمپ فارمنگ کیلئے حکومت پنجاب سبسڈائزڈ اراضی اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرے گی-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر فشریز اورشریمپ فارمنگ کیلئے ریسرچ پراجیکٹ بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر فشریز فارمز ایسوسی ایشنز کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔