اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایکس کی بحالی حکومت کے حکم سے مشروط ہے: چیئرمین پی ٹی اے

02 Aug 2024
02 Aug 2024

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کا کہنا ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بحالی حکومت کے حکم سےمشروط ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کا اجلاس رانا محمود الحسن کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کی جانب سے انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ حکومت جب کہے گی ایکس (سابق ٹوئٹر) کھول دیں گے، ملک میں 56 فیصد آبادی کے پاس انٹرنیٹ ہے، سیٹلائٹ پالیسی مکمل ہو گئی ہے، فائیو جی نیلامی اگلے برس مارچ اپریل میں ہونے کا امکان ہے، ہم نے محرم، 9 مئی اور الیکشن سمیت گزشتہ سال 4 مرتبہ موبائل سروس بند کی۔

چیئرمین کمیٹی رانا محمود الحسن نے پوچھا سوشل میڈیا پر بین الاقوامی اشتہار آجاتے ہیں، کیا وہ ٹیکس دیتے ہیں؟ جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ اس وقت اس حوالے سے کوئی قانون سازی نہیں ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا انٹرنیشنل سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، ساری دنیا میں اس پر ٹیکس ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے