اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

جو سستی بجلی دے اس سے لیں، حکومت کا کام کاروبار نہیں: گوہر اعجاز

01 Aug 2024
01 Aug 2024

(لاہورنیوز) سابق وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ جو سستی بجلی دے اس سے بجلی لیں، حکومت کا کام نہیں کہ کاروبار کرے۔

تفصیلات کےمطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ عوام کے پاس پیسے ہوں گے توکاروبار چلے گا،کاروبار تب ہی چلتاہے جب عوام کے پاس پیسہ ہو،پاکستان 40 افراد کا نہیں، 24 کروڑعوام کا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو بل ہمیں موصول ہورہا ہے یہ ایمانداری سے بھیجا جائے تو یہ موجودہ قیمت سے آدھا  ہوگا، جو بجلی بن ہی نہیں رہی اس کے پیسے بھی پوری قوم سے  لیے جارہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ کچھ بجلی گھر کئی سالوں سے بند ہیں،ان کو بھی کروڑوں روپے دیئے جارہے ہیں، بجلی کی قیمت کے معاملے پر میں نے پہلے صنعت کا مقدمہ جیتا ہے، آج میں پوری قوم اور بزنس کمیونٹی کا مقدمہ لے کر نکلا ہوں۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ کیپسٹی پیمنٹ کے نام پر یہ بغیر بجلی بجانے اتنا پیسہ وصول کررہے ہیں، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے، آج پی آئی اے خسارے میں ہے، حکومت ایک ٹاسک فورس بنائے ہم اس مقدمے میں مدعی بنیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ حکمران کونسی پالیسی کے تحت مہنگائی کنٹرول کررہے ہیں، تنخواہ دار طبقے پر 40فیصد ٹیکس لگایا ہے جسے 10فیصد کیا جائے، ہم حکومت سے بجلی کے یونٹ میں 16روپے کمی مانگتے ہیں، ہم سب آج صدر پاکستان کے پاس جارہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے