01 Aug 2024
(لاہورنیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر اضافے کیساتھ 2 ہزار 432 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1201 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 536 روپے ہوگئی۔