اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

خدیجہ شاہ کا رکن قومی اسمبلی بننے کیلئے امریکی شہریت چھوڑنے کا اعلان

31 Jul 2024
31 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بننے کیلئے امریکی شہریت چھوڑنے کو تیار ہو گئیں۔

پی ٹی آئی کی رہنما خدیجہ شاہ نے دوہری شہریت چھوڑنے تک مہر النساء سجاد کو اپنا نمائندہ مقرر کر دیا، عمران خان نے خدیجہ شاہ کو قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست کیلئے نامزد کیا تھا، مہر النساء سجاد دوہری شہریت ترک کرنے تک خدیجہ شاہ کی نمائندگی کریں گی۔

خدیجہ شاہ نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ میرے رہنما اور زندگی کے ہیرو عمران خان نے مجھے اس قابل سمجھا کہ ان کی پارٹی کی نمائندہ بنوں اور عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھاؤں، میں مخصوص نشست کی پیشکش قبول کر رہی ہوں۔

نامزد رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ جب تک میری دوہری شہریت کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اس وقت تک مہر النساء کو نمائندہ مقرر کرتی ہوں، جو میری دوست یا رشتہ دار نہیں، میں نے بہت سوچ سمجھ کر انہیں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے وہ آکسفورڈ کی تعلیم یافتہ ہیں۔

پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ مہر النساء ویسی ہی خاتون ہیں جیسی کہ میں پاکستان کی ہر خاتون کو دیکھنا چاہتی ہوں، جو آکسفورڈ یونیورسٹی میں نائب صدر کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں اور میری طرح حقیقی جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے