اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مال روڈ پر حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

31 Jul 2024
31 Jul 2024

(لاہور نیوز) مال روڈ پر حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

غائبانہ نماز جنازہ کی امامت حافظ محمد ادریس نے کروائی، غائبانہ نماز جنازہ میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 حماس سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ تہران میں قاتلانہ حملے میں شہید ہو گئے تھے، ایرانی سکیورٹی حکام اور حماس نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت کی تصدیق کی تھی، اسماعیل ہانیہ کو یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا تھا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق اسماعیل ہانیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران گئے تھے، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پر بدھ کی صبح نشانہ بنایا گیا، حملے میں اسماعیل ہانیہ کا سکیورٹی گارڈ بھی شہید ہوا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے