اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج، یہ سب کرنا ہے تو مارشل لاء لگا دیں: شبلی فراز

31 Jul 2024
31 Jul 2024

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں اندھیر نگری اور چوپٹ راج ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر شرمناک مقدمات بنائے گئے، پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے، مسلم لیگ ن نے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی۔

شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن آلہ کار بنا ہوا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کو بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ملک کو مذاق نہ بنائیں، یہ دو سیاسی جماعتیں استعمال ہو رہی ہیں، ان دو سیاسی جماعتوں نے اپنے آپ کو بچانے کے لئے ملکی سالمیت کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے