اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

احسن اقبال ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے بعد اہم کمیٹی کی سربراہی سے بھی محروم

31 Jul 2024
31 Jul 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے بعد اہم کمیٹی کی سربراہی سے بھی محروم ہو گئے۔

وفاقی کابینہ نے پارلیمنٹیرینز کی سکیموں کے لئے27 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سٹیئرنگ کمیٹی برائے ایس ڈی جیز کے چیئرمین مقرر ہو گئے۔

اتحادی حکومت میں بطور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین تھے، موجودہ حکومت میں وفاقی وزیر احسن اقبال ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے عہدے سے بھی محروم ہیں۔

احسن اقبال اتحادی حکومت میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن بھی تھے، نئی تشکیل کردہ سٹیئرنگ کمیٹی میں وفاقی وزیر احسن اقبال ارکان میں شامل ہیں۔

کمیٹی میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ، وزیر تجارت جام کمال شامل ہیں، وفاقی وزیر پاور اویس لغاری، وزیر نجکاری عبد العلیم خان بطور رکن کمیٹی کا حصہ ہیں، وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز سالک حسین بھی کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔

کمیٹی میں 9 ارکان قومی اسمبلی اور متعلقہ وفاقی سیکرٹریز حصہ ہوں گے، کمیٹی میں چاروں صوبوں کے افسران کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے