اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

غلہ منڈیوں کی ہڑتال کا پہلا روز، اشیائے ضروریہ کی دستیابی متاثر ہونے کا خدشہ

31 Jul 2024
31 Jul 2024

(لاہور نیوز) ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف غلہ منڈیوں کی ہڑتال کے باعث اشیائے ضروریہ کی دستیابی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

غلہ منڈیوں کے تاجر بھی ٹیکسز کے خلاف سرگرم ہو گئے، بجٹ میں لگائے گئے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال کی کال پر غلہ منڈیوں میں تالے پڑگئے۔

ہڑتال کے باعث لاہور کی اجناس کی سب سے بڑی تھوک مارکیٹ اکبری منڈی مکمل طور پر بند ہے، اکبری منڈی کے تاجروں نے وِد ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تین دن کی مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہوا ہے۔

 آج سے 2 اگست تک لاہور سمیت پنجاب اور ملک بھر کی تمام غلہ منڈیاں بھی مکمل بند رہیں گی، اکبری منڈی کی ہڑتال سے اشیائے ضروریہ کی سپلائی متاثر ہو کر رہ گئی۔

ہڑتال طویل ہونے کی صورت میں پرچون مارکیٹ میں دالوں،گھی، چاول اور مصالحہ جات  سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی دستیابی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے