اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان میں پہلی بار فیک اکاؤنٹس کی روک تھام کیلئے ڈیٹا پروٹیکشن بل تیار

31 Jul 2024
31 Jul 2024

(ویب ڈیسک) حکومت نے ڈیجیٹل دہشتگردی اور فیک اکاؤنٹس روکنے کی جانب پہلا قدم اٹھا لیا۔

پاکستان میں پہلی بار ڈیٹا پروٹیکشن بل تیار کر لیا گیا، یورپ، امریکہ، کینیڈا، برازیل، ارجنٹائن، سنگاپور اور ملائشیا کے بعد پاکستان میں بھی قوانین تیار کر لیے گئے ہیں۔

اب کسی کی ذاتی معلومات بنا اجازت استعمال پر سزا، جرمانہ یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے بل آج سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔

بل کے متن کے مطابق کوئی بھی ادارہ پرسنل ڈیٹا بغیر جائز ضرورت استعمال نہیں کرسکے گا ، ادارہ یا اتھارٹی کو پرسنل ڈیٹا لینے کے لیے متعلقہ افراد سے اجازت لینا لازم ہو گا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ ہر شخص کو اپنے ڈیٹا تک رسائی دینے یا نہ دینے، محدود رسائی، درست یا ختم کرنے کا حق حاصل ہو گا، ہر فرد کو ڈیٹا کے غلط استعمال کو روکنے کا بھی حق ہو گا۔

بل کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئی بھی کمپنی یا ادارہ ڈیٹا میں بنا اجازت ردوبدل کرنے کا مجاز نہیں ہو گا، ہر کمپنی یا ادارے کے لیےلازم ہو گا کہ وہ ڈیٹا پروسیسنگ آفیسرتعینات کرے۔

ذرائع کے مطابق اس بل کا ڈرافٹ تیار ہونے پر 100 سے زائد سٹیک ہولڈرز نے اپنی رائے دی، اس بل  سے آئی ٹی کے کاروبار کو مزید فروغ ملے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے