اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ میں منی ہسپتال کا افتتاح کر دیا

30 Jul 2024
30 Jul 2024

(لاہور نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کا ایک اور انقلابی اقدام سامنے آ گیا، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ میں جدید سہولیات سے آراستہ منی ہسپتال کا افتتاح کر دیا۔

افتتاح کے موقع پر جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس انوارالحق پنوں بھی موجود تھے، جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس انوار حسین بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان بھی افتتاح کے موقع پر موجود تھے، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عبدالمدبر نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

لاہور ہائیکورٹ ڈسپنسری کو جدید خطوط پر استوار اور اپ گریڈ کرتے ہوئے منی ہسپتال بنایا گیا، منی ہسپتال میں لاہور ہائیکورٹ افسران و سٹاف ممبران کے علاوہ سائلین کو بھی ضروری طبی امداد کی سہولت دی جائے گی، منی ہسپتال میں مزید بیڈز بھی فراہم کئے گئے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں موجود منی ہسپتال میں ایکس رے روم، ای سی جی اور بنیادی ضروری ٹیسٹوں کے لئے سیمپل کولیکشن کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، منی ہسپتال کے لئے تمام ضروری آلات و میڈیکل مشینری، سٹریچر اور ویل چیئر بھی فراہم کی گئی ہے۔

منی ہسپتال میں ڈاکٹرز، سٹاف نرس، وارڈ اٹینڈنٹ، ٹیکنیشن، آؤٹ پیشنٹ ڈور کنسلٹنٹ بھی موجود ہونگے، وائٹل چیک اپ، او پی ڈی مریضوں کے لئے ادویات اور ضرورت پڑنے پر مریض کو بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ریفر کرنے کی سہولت سمیت مریضوں کے ریکارڈ کا جدید نظام بھی فراہم کیا گیا ہے۔

 چیف جسٹس عالیہ نیلم نے افتتاح کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا صحت مند اور تندرست سٹاف نظامِ انصاف میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، سٹاف کو فراہم کردہ صحت کی سہولیات پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 چیف جسٹس عالیہ نیلم نے منی ہسپتال میں ہمہ وقت ایمرجنسی سہولیات، ادویات کی فراہمی اور بنیادی میڈیکل ٹیسٹوں کی سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے